سول ایو ایشن نے دو افغان ایئرلائنز کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت

طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے افغانستان کی 2 ائیر لائنز کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق آریانا اور کام ائیر اسلام آباد سے کابل کے لئے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کریں گی۔ آریانا ہفتہ وار 2 اور کام ائیر کو 5 پروازوں کو منظوری دی گئی ہے۔

پاکستانی ایوی ایشن حکام نے ہفتہ وار ایک ہزار مسافروں کی آمد اور روانگی کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ نیرو باڈی طیاروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے بعد وائٹ باڈی طیارے 777 اور ائیر بس 340 کو آمد و روانگی کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان نے کابل، مزار شریف اور قندھار سے کراچی کے لئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت طلب کی ہے۔

اجازت پاکستان اور افغانستان کے ایم او یو پر دستخط سے مشروط ہے۔ معاہدے کی کامیابی کے بعد 1500 سے زائد مسافروں کی آمد و روانگی کی بھی اجازت دی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں