سول ایوی ایشن اتھارٹی نے(سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی میں بنگلہ دیش ایران عراق نیپال ساؤتھ افریقہ سمیت 15 ملکوں کا تاحال شامل رکھنے کا فیصلہ ہے۔
سی اے اے نے بتایا ہے کہ سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا، کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
سی اے اے نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ عارضی سفری پابندیوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔