وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے سوشل میڈیا پر واقعات جس تواتر سے آ رہے ہیں لگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کے شکار کی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل، بلاول صاحب یہ کیا ہو رہا ہے ؟ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں۔
اندرون سندہ سےسوشل میڈیا پر واقعات جس تواتر سے آرہے ہیںلگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئ اہمیت ہی نہیں رہ گئ صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کےشکارکی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل بلاول صاحب یہ کیا ہو رہا ہے؟آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں اس طرح انسانیت کو مت روندیں https://t.co/T0UjEvUUWu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 5, 2021