وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاپرغیراخلاقی موادہٹانےکیلئےقوانین بنارہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفادات کےٹکراؤسےمتعلق قانون لائیں گے ، انتخابات میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کےمعاملےپرآگےجاناچاہتےہیں ، اوورسیزپاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکررہےہیں ، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم نہیں رکھ سکتے ، اگلاالیکشن نئی مردم شماری اورنئی حلقہ بندیوں کےمطابق ہوگا ، ساتویں مردم شماری کاعمل18ماہ میں مکمل ہوگا۔