صوبائی محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے 61 ہزار 134 غیر فعال سرکاری اسکولوں کو ختم کردیا ہے جس کا سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ختم شدہ اسکولوں میں کراچی کے 61 اسکول بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، چیف مانیٹرنگ آفیسرز اور ریفارم سپورٹ یونٹ کے کوآرڈینیٹرز کے ذریعے مشترکہ طور پر کیے گئے علاقوں کی جانچ کے پیشِ نظر 61 ہزار 134 غیر فعال اسکول جو زمین پر موجود ہی نہیں ہیں (یعنی جن اسکولوں کی عمارت نہیں ہے، انرولمنٹ نہیں ہے اور کوئی استاد بھی نہیں ہے) انہیں فوری طور پر ڈی نوٹیفائیڈ/ ختم کر دیا گیا ہے۔