سندھ میں گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
محکمہ زراعت نے گنے کی قیمت کے لحاظ سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے مقرر کر دی ہے۔
مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے پہلے 16 شوگر ملوں نے بوائلر اسٹارٹ کر دیے ہیں اور 2 شوگر ملیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، باقی کی شوگر ملیں کچھ دنوں میں چلنا شروع ہو جائیں گی۔
محکمہ زراعت سندھ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وقت پر نہ چلنے والی شگر ملوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔