اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رواں سال نمونیہ سے 7 ہزار سے زائد بچے انتقال کرگئے ہیں.
سندھ میں غذائی قلت سے 700 سے زائد بچے انتقال کرچکے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک صورتحال ہے کہ تعداد میں کمی ہونے کی بجاء روز بڑھتی جارہی ہے.
حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حکمرانوں کے پاس ڈھکن کھولنے کے لیے بھی وزیر مقرر ہے، مگر سندھ کے بچوں کے لیے صحت کی کوئی سہولت نہیں.
سندھ میں رواں سال نمونیہ سے 7 ہزار سے زائد اور غذائی قلت سے 700 سے زائد بچے انتقال کرچکے ہیں افسوسناک صورتحال ہے کہ تعداد میں کمی ہونے کی بجاء روز بڑھتی جارہی ہے صوبے کے حکمرانوں کے پاس تو ڈھکن کھولنے کے لیے بھی وزیر مقرر ہے مگر سندھ کے بچوں کے لیے صحت کی کوئی سہولت نہیں.
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) December 29, 2021