سندھ میں اب تک کورونا کے 492574 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 492574 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12229 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7693 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید 153 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 469506 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 7307649 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک 492574 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 15375 مریض زیر علاج ہیں۔ 15176 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 179 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 2289 نئے کیسز میں سے 2009 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 792، ضلع جنوبی 501، ضلع وسطی 373، ملیر 115، ضلع غربی 95 اور کورنگی میں 133 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 69، نوشہروفیروز 24، بدین 21، ٹنڈو محمد خان 17، ٹھٹہ 17، مٹیاری 12، ٹنڈوالہیار 11، جامشورو 11، دادو 8، سانگھڑ 8، لاڑکانہ 7، تھرپارکر 7، عمرکوٹ 6، شہید بینظیرآباد 6، خیرپور 4، سکھر 2 اور گھوٹکی میں 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 190213 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں اور اب تک 31311554 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں