سندھ حکومت کو سندھ پولیس کے شکوے شکایات دور کرنے کا خیال آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دیگر صوبوں کی مساوی تنخواہ، الاؤنس اور دیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پانچ رکنی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، آئی جی سندھ ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری لاء کمیٹی میں شامل ہوئے۔
خیال رہے کہ کمیٹی اہلکاروں کی تنخواہوں، الاؤنسز اور اسکیل کا جائزہ لے گی اور سندھ پولیس کی تنخواہ کا دیگر صوبوں سے موازنہ کرے گی۔
واضح رہے کہ مذکورہ عہدوں تک تمام سہولیات مساوی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔