سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 22 ستمبر بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔
شاہ جو رسالوکے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 1689 میں ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں سید حبیب شاہ کے گھر میں آنکھ کھولی۔
آپ کے بزرگوں کا تعلق ہرات افغانستان سے تھا، آپ تصوف کی جانب مائل ہوئے، تلاش حق کے لیے کئی طویل سفرکیے جن کے تجربات کی جھلک آپ کی شاعری میں ملتی ہے۔
آپ کے صوفیانہ کلام میں امن اور محبت کا درس، دنیا سے بے رغبتی اور عشق حقیقی کی تڑپ صاف نظرآتی ہے۔
ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیاجاتاہے۔
اس موقع پر میلہ بھی لگتا ہے اور تینوں دن مزار پر محفل سماں جاری رہتی ہے، جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی سے منسوب ساز طنبورا بجایا جاتا ہے۔