ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڈنی ہل کا دورہ کیا جہاں میونسپل کمشنر افضل زیدی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڈنی ہل میں برڈ ایوری (پرندوں کو رکھنے کی جگہ) بنانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ مقامی پرندوں کے لئے کڈنی ہل میں خوبصورت جگہ بنائی جائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کڈنی ہل میں زبردست ہریالی ہوچکی ہے، شہری یہاں آکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زوالفقار آباد آئل ٹرمینل کا دورہ کیا، جہاں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے سے آئل ٹرمینل تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئل ٹینکرز ڈرائیورز اور دیگر اسٹاف کی سہولت کے لئے ٹرمینل کے اندر بننے والی کینٹین کا بھی جائزہ لیا، اور افسران کو زوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز و ڈرائیوروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، پی ڈی زوالفقار آباد آئل ٹرمینل عمران صدیقی ، ڈاریکٹر امتیاز ابڑو نے بریفنگ دی، جس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرمینل کو جتنا جلدی ممکن ہوسکے سو فیصد فعال کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے مکمل فعال ہونے سے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسوسیشنز اور آئل ٹینکر ٹرانسپورٹٹرز ڈرائیورز سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ٹرمینل پر ڈرائیورز کے مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی گئی۔