رہنماء خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آٹا بحران کے بعد شوگر کا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان مہنگائی پر اپنا درجہء حرارت قابو رکھیں اور غلط تاثر دینے سے باز رہیں۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے گندم کی پروکیورمنٹ اور اب چینی کی کرشینگ میں سستی کی گئی، کرشینگ کے سیزن میں کرشینگ نہ ہونا سندھ حکومت کی نااہلی جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی چار بڑی شوگر ملز میں کام بند ہے، پی پی پی نے ہمیشہ آئین اور عدالتوں کو اپنی منفی سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی پی سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی متاثر کررہی ہے، ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے پہلے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کریں۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر کوئی اپوزیشن جھوٹ کا سہارا نہیں لے رہی ہے،ترجمان خبروں کی زینت بننے کیلئے حقائق سے قوم کو گمراہ کرتے ہیں، خرم شیر زمان