سندھ بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

سندھ بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر7 روزہ انسداد پولیو مہم 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں پولیو مہم میں 9 ملین بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے 9 ملین میں سے 2 ملین بچوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے پولیو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیئے جائینگے۔

اس ضمن میں انسداد پولیو پروگرام سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انکاری والدین کے لیے بھی آگاہی مہم جاری ہے۔

انسداد پولیو پروگرام سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 سے سندھ میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی آئے ہیں، دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2021 میں بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کل سے پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں