سندھ: اساتذہ بھرتی ٹیسٹ کے نتائج کو محکمہ تعلیم نے مایوس کن قرار دے دیا

محکمہ تعلیم سندھ نے جونیئر اسکول ٹیچرز کے بعد پرائمری ٹیچرز کے نتائج کو بھی مایوس کن قرار دے دیا۔

سندھ میں اساتذہ کے بھرتی ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے، محکمہ تعلیم نے ان نتائج کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 32 ہزار آسامیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق پی ایس ٹی کے لیے 1 لاکھ 83 ہزار 359 امیدواروں نے ٹیسٹ دیے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ایک لاکھ 83 ہزار میں سے صرف 11 ہزار امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ٹیسٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب صرف ساڑھے 6 فیصد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں