سعودی عرب سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے 11 مسافر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے 11 مسافروں میں سے 7 سعودی شہری اور 4 پاکستانی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے پر 7 سعودی شہریوں کو پی این ایس شفا اسپتال اور 4 پاکستانیوں کو فاران ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے ، وزارت صحت کے عملے نے مسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے جن میں سے 11 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
واضح رہے کہ سعودی ایئر کی پرواز سے 335 مسافر کراچی پہنچے تھے۔