سعد رضوی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں: ذرائع محکمہ داخلہ

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے معاملے پر محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعد رضوی کو فیڈرل ریویو بورڈ کے حکم پر حوالات میں رکھا گیا ہے، بورڈ میں کیس کی سماعت کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایا کہ فیڈرل ریویو بورڈ کے سربراہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس باقر رضا ہیں، جبکہ ریویو بورڈ سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف 90 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021ء میں ڈی سی کے حکم پر 1 ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں