سری لنکن منیجر کو مارنے والوں میں گاؤں کے لوگ بھی شامل تھے، ملک عدنان کا انکشاف

سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوششیں کرنے والے فیکٹری ملازم ملک عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکن منیجر کو مارنے والوں میں باہر کے لوگ بھی شامل تھے۔

ملک عدنان کا کہنا تھاکہ میٹنگ کررہا تھا جب کال آئی کہ پریانتھا نے کسی کو ڈانٹا ہے تو لوگ ان کی طرف آرہے ہیں، میں دیوار بن کر راستے میں کھڑا ہوگيا لیکن وہ زیادہ لوگ تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ پریانتھا کمارا کو مارنے والوں میں باہر کے لوگ بھی شامل تھے، دوسری فیکٹریوں کے لوگ بھی شامل ہوگئے تھے، کچھ گاؤں کے لوگ بھی آگئے تھے اور سڑک بلاک ہوئی تو سڑک سے بھی لوگ شامل ہوگئے۔

ملک عدنان کا کہنا تھاکہ پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی، اس پر ہجوم نے مجھے بھی چھت سے پھینکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اپنے لیے تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں