وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی جدو جہد کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کواسلام آباد بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ پی ایم ہاؤس میں قیام کیلئے لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک عدنان کے اعزاز میں آج تقریب رکھیں گے جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ہم ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔