سانحہ سیالکوٹ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کے بھائی نے فیکٹری مالک سے رابطہ کیا۔ پرانتھا کمارا کے بھائی نے خود کو اپنے بھائی کی جگہ پر نوکری کے لیے پیش کر دیا۔
پرانتھا کمارا کے بھائی نے راجکو فیکڑی کے مالک جاوید بھٹی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی سمیت پاکستان آکر اپنے بھائی کی جگہ پر نوکری کے لیے تیار ہوں ہمیں ملک پاکستان اور آپ پر مکمل اعتماد ہے۔
ذرائع کے مطابق پرانتھا کمارا کے بھائی کا پولیس کے اعلی افسران سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور کیس کی اب تک کی مکمل کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں پر ہجوم مشتعل نے مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر سری لنکن شہری کو بیہمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، علماء سمیت تمام مکتبہ فکر نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
گزشتہ دنوں سانحہ سیالکوٹ کیس کی روزانہ سماعت جیل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جیل میں جا کر ہی کیس کی سماعت کریں گے۔ سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کے باقاعدہ احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔
سیالکوٹ فیکٹری واقعے میں گرفتار ملزمان کے جیل میں ٹرائل کے لیے ڈی پی او نے عدالت کو وزات داخلہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔