سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے آج بروز اتوار 17 اکتوبر کو کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے سے بلاول بھٹو بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں پنڈال کو بھی پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ جب کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کنٹینرز کی مدد سے سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے باغ جناح کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نثار کھوڑو کے مطابق جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔