سانحہ مری: سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مری کے واقعے کو قومی سانحہ قرار دے دیا۔

رضا ربانی نے حکومت سے سوگ کے اعلان کا مطالبہ کردیا  اور کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مری میں ہونے والی اموات میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا تعین کیا جائے۔

خیال رہے کہ مری میں برفانی طوفان میں پھنس کر 22 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا اور تمام داخلی راستے بند کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں