سال 2021 میں سائبر کرائمز کی شکایات میں اضافہ ہوا ، ڈی جی ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ 2020 کی نسبت 2021 میں ملک بھر میں سائبر کرائمز کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کو سال 2020 میں 58 ہزار جبکہ گزشتہ سال 2021 میں ایک لاکھ شکایات موصول ہوئیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے محروم طبقات باالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں