سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پر نیلامی کا نوٹس

حکومت نوازشریف کی جائیداد فروخت کرنے کیلئے متحرک ہوگئی۔اسی لاکھ پاونڈزجرمانے کے معاملے پر بورڈ آف ریونیو نے نوازشریف کی جاتی امرا رہائش گاہ کے باہر نیلامی کا نوٹس آویزاں کردیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جاتی امرا میں واقع زرعی اراضی کو 19 نومبر بروز جمعہ آکشن کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نےنیب لاہوراورنیب راولپنڈی کے افسران کو نیلامی میں شامل ہونے کی درخواست بھی کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت نے80 لاکھ پاونڈ کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے تحت بورڈ آف ریونیو نے جاتی امرا کے باہر اراضی کی نیلامی کا نوٹس آویزاں کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں