نیشنل بینک سائبر حملے میں صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ محفوظ ہے۔
ذرائع نیشنل بینک کے مطابق ملک بھر میں نیشنل بینک کی 1515 برانچز ہیں ، اے ٹی ایمز کی کچھ جگہوں پر شکایات آئی ہیں ، 50 فیصد برانچز سائبر حملے کے باعث ابھی تک متاثر ہیں۔
پینشرز اے ٹیم کارڈ استعمال نہیں کرتے ، سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار اور پینشرز ہوئے ہیں ، نیشنل بینک پر یہ پہلا سائبر حملہ ہوا ہے ، 950 برانچز اس وقت آپریشنل ہیں۔
ذرائع نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار خطرناک حملہ تھا بلکہ یہ ایک جنگ تھی ، سائبر حملے کے حوالے سے آئی ٹی کی ٹیم انکوائری کررہی ہے ، ایف بی آر کی ویب ہیک ہوئی تھی ، ہم نیشنل بینک کے نظام کو مزید مظبوط بنارہے ہیں۔