ریلوے کا رواں ماہ سے بولان میل ٹرین چلانے کا فیصلہ

بلوچستان سے موسم سرما میں اندورن ملک جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان ریلوے نے ماہ نومبر کے اواخر میں کراچی کیلئے بولان میل چلانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ لاہور کیلئے اکبر بگٹی ایکسپریس بھی آئندہ سال جنوری تک چلائے جانے کا امکان ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے کراچی کیلئے بولان میل کو رواں ماہ کے آخر تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تینوں ٹرینوں، جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کو گذشتہ سال کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاہم رواں سال جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا گیا تھا۔

اب ریلوے حکام نے کراچی جانے کیلئے بولان میل کو بحال کرنے فیصلہ کیا ہے، ٹرین کی ٹکٹوں کی بکنگ 20 نومبر سے شروع ہونے کاامکان ہے۔

توقع ہے کہ بولان میل رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوجائے گی جب کہ آئندہ سال جنوری میں اکبر بگٹی ایکسپریس کے بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں