ریلوے انتظامیہ نے ثمن سرکار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا

ریلوے انتظامیہ نے ماروی پسنجر کو میرپورخاص،کھوکھراپار اور ثمن سرکار ایکسپریس کو حیدرآباد میر پور خاص کے درمیان دوبارہ بحال کر کے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ ماروی پسنجر 15 اکتوبر کو شام 5بجے میرپورخاص سے روانہ ہوکر رات 8 بجکر 40 منٹ پر کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ ثمن سرکار ایکسپریس15اکتوبر کو سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پرحیدرآباد سے روانہ ہوکر شام 4 بجکر 55 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ ماروی پسنجر کھوکھرا پار سے 16 اکتوبر کو صبح 6 بجے روانہ ہو کر اپنے روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی جبکہ ثمن سرکار ایکسپریس 16 اکتوبر کو میرپورخاص سے صبح 10بجے روانہ ہو کر صبح 11 بجکر 10 منٹ پر حیدرآباد پہنچا کرے گی۔

16 ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے یہ دونوں ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلا کریں گی۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹرینیں 5 اکانومی اور ایک ٹی ایل وین پر مشتمل ہو ں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں