رکن قومی اسمبلی قادرخان مندوخیل پر اسمبلی میں داخلےپرپابندی عائد

اسپیکر قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں غیر پارلیمانی رویے پر کارروائی کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل پر اسمبلی کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قادر خان مندوخیل پر پابندی 19 نومبر کے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے لگائی گئی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو اسپیکر اسد قیصر نے ڈانٹ دیا تھا۔ بلاول کی تقریر سے پہلے قادر مندوخیل اور دیگر رہنما اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔

قادر مندوخیل کی بدتمیزی پر اسپیکر غصے میں آگئے تھے اور انھوں نے قادر مندوخیل کو کہا تھا کہ طریقے سے بات کریں ورنہ یہاں سے نکال دوں گا۔ قادرمندوخیل نے کہا تھا کہ چاہے مجھے نکال دیں مگر یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں۔ انھوں نے سارجنٹ ایٹ آرمز سے کہا کہ قادر مندوخیل کو یہاں سے نکال دیں۔

اسپیکر نے بلاول بھٹو سے بھی شکایت کی کہ قادر مندوخیل بدتمیزی سے بات کرتے ہیں اور یہ کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں