راولپنڈی میں سکول اور کاروبار کھل گئے ، سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

راولپنڈی : راولپنڈی میں 10 روز تک بند رہنے کے بعد سکول اور کاروباری مراکز کھل گئے ، شاہرات کھلنے پر عوام نے سکون کا سانس لیا ۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، صدر مری روڈ تا فیض آباد ٹریفک بحال کر دی گئی ، متعدد روز سے میٹرو بس سروس اور دوسری تمام ٹرانسپورٹ بھی بحال کر دی گئی جس سے مشکلات کا شکار عوام نے سکون کا سانس لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہو ر سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور کے مابین چلنے والی ٹرینیں تاحال بحال نہ ہوئیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز معاہدہ طے پانے کے بعد رات گئے تمام سڑکیں عوام کیلئے کھول دی گئی تھیں جبکہ بے یقینی کی فضا کے خاتمے کے بعد آج سکول بھی کھولے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں