راولپنڈی میں دہشت گردی کے 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو سزائے موت دینے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی قرقی اور جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ شبیر شیرانی اور اس کے دو ساتھیوں نے راولپنڈی میں چار ہینڈ گرینیڈ دھماکے کیے تھے۔