رانا شمیم حلف نامے کی کوریج، ہائیکورٹ کے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر کراچی پریس کلب کا احتجاج

کراچی پریس کلب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رانا شمیم کے حلف نامےکی کوریج کرنے والے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ایک بیان میں صدرکراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے حلف نامے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔

صدرکراچی پریس کلب کا کہنا تھا کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی جرم نہیں ہے، بحیثیت صحافی، ہم اپنے پیشےکو برقرار رکھنے والے اصولوں کے پابند ہیں،صحافی عوامی مفاد کے کسی بھی معاملے کی رپورٹنگ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ خبر کے شائع کرنے میں عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، پاکستان میں پہلے ہی میڈیا انڈسٹری اور صحافی بحران کا شکار ہیں، ایسے عدالتی فیصلوں سے صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں