دیربالا میں ایمبولینس دریا میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایمبولینس میں میت کو پشاور سے کلکوٹ لے جایا جا رہا تھا کہ شرینگل گرڑی کے مقام پر دریا میں جا گری، زخمیوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، دریا سے خاتون اور ایک بچی کی لاش نکال لی گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک بچہ تاحال لا پتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔