آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے گٹھ جوڑکو توڑنا ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پنجگور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مقامی کمانڈر کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بروقت اور مؤثر ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی کی سیکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے،جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ آرمی چیف نے مادروطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا۔