دہشتگردی پر اکسانے کا الزام ، بانی متحدہ برطانوی عدالت سے بری

لندن: برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو اشتعال انگیز تقریر میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں بے گناہ قرار دے دیا۔

برطانوی عدالت نے 7 روز سماعت کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا، جس میں بانی ایم کیو ایم کو دہشت گردی اور اشتعال انگیز تقاریر کو بری قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہیں ہوا۔

برطانوی عدالت کے مطابق بانی متحدہ پردہشت گردی پراکسانےکاالزام ثابت نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں کراؤن کورٹ میں جیوری کا انتخاب کیا گیا، جس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹرائل کیا اور اس دوران استغاثہ، وکیل دفاع، عینی شاہدین سمیت دیگر کے بیانات قلم بند کر کے تقریر کے ٹرانسپکرٹ کو بھی بغور دیکھا۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو 22 اگست 2016 کی تقریر میں دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کو فروغ دینے کے دو الزامات کا سامنا تھا، جس پر برطانوی پولیس نے تحقیقات کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں