دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر ایف سی ساؤتھ نے آپریشن کیا جس میں6 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر ایف سی ساؤتھ نے آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤکرتے ہی دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کے لیے فائرنگ شروع کر دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا مزیدکہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں دو کمانڈر گل میر اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل ہے۔