دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا۔

دھند کے باعث حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایم ون، پشاور سے رشکئی اور ایم 3، فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج صبح بھی باغوں کا شہر لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

ایئرانڈیکس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک کراچی کا نمبر 16 واں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں