دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر

لاہور:پنجاب بھر میں اسموگ کے بادل چھائے ہیں،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی لیول 323ریکارڈ ہوا۔

دھویں اور اسموگ کے بادل پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا میں برقرار ہیں،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

مال روڈ ٹاؤن ہال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 143، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 238اور گرین فورٹ ٹو کینال بینک میں اے کیوآئی 323ریکارڈ ہوا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کے بادل چھائے رہے، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 145، فیصل آباد میں 101اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 99ریکارڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں