وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت نہیں کہ این آر او دو گے تو قانون سازی ہوگی ،آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ دنیا بھر میں جمہوریت کوچیلنجز کا سامنا ہے،کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پرحملہ ہوگا۔
ہرنظام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،ملک میں جمہوریت کےفروغ کیلئےمزید اقدامات کرنا ہوں گے،جمہوری نظام میں ہرشخص کوجواب دینا ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کےفروغ کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا،جھوٹی خبر کو روکنا بھی اتھارٹی کی ذمہ دادی ہے ،ریگولیٹری ادارہ نہ ہو تو تمام ادارے اپنے فیصلے خود کریں گے،میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز اور مالکان سے میڈیا کے مسئلے پر بات ہونی چاہیے۔
صحافت کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،روزانہ کی بنیاد پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،جمہوریت کےفروغ کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔