دعا ہے بھارت میں ایک دن ایسی حکومت آئے جو مذاکرات سے مسائل حل کرے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں کسی بلاک کا حصہ بننا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے بھارت میں ایک دن ایسی حکومت آئے جو مذاکرات سے مسائل حل کرے، دونوں ملکوں کا مستقبل آپس میں جُڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیر میں بندوق کے زور پر کبھی کامیاب نہیں ہوگا، مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں چین اور امریکا میں سرد مہری ختم اور فاصلے دور کر سکیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہندو انتہاپسندی پر مبنی نظریات رکھتی ہے، اس کے منفی اثرات بھارت ہی نہیں کشمیریوں پر بھی پڑ رہے ہیں، بھارت بندوق کے زور پر کشمیر میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری کوشش کی کہ بھارت سے بات چیت کریں لیکن باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، باہر بیٹھ کر کہتے ہیں پاکستان خطرناک ملک ہے، اسلامی ایٹم بم کا پروپیگنڈا بھی کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کا تھنک ٹینکس نہ ہو تو باہر کے آئیڈیاز لینے سے اس کے غلام بن جاتے ہیں، ملک میں اس طرح کے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں