خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کے الزامات کے بعد  الیکشن کمیشن  بھی میدان میں آگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن پولنگ سٹیشنز پر بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے وہاں سے پولنگ عملے کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کا سامان محفوظ ہے اور کوئی بیلٹ پیپر خراب نہیں ہوا۔ پولنگ کا سامان نئے عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ تحصیل گور گھٹڑی میں نیبر ہڈ کونسل 33 اور 34 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے نشان پر  ٹھپے لگا ئے جا رہے ہیں۔ معاملہ سامنے آتے ہی صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ  موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پریزائڈنگ آفیسر اور ان کے شوہر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تمام مواد نئے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں