خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری

پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، 20 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ میں خالی نشست پر انتخاب کا شڈنول الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کےمطابق سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 20دسمبر کو ہوگا،کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر تک جمع کئے جاسکیں گے جبکہ6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائےگی۔

اعلامیے کے مطابق ،کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکیں گے اور ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا جبکہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور کاغذات واپس لینے کیلئے 13 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں