خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کا شکست کی تحقیقات کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں بدترین کارکردگی کے بعد پی ٹی آئی نے شکست کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پشاور، مردان، صوابی، بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں ہارنے کی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے، پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کو یہ رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مخالف امیدوار کی حمایت کرنے پر چارج شیٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس دیئے جائینگے، پارٹی پالیسی کیخلاف جانے والےایم پی ایزاورایم این ایزکےخلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ایم این ایز،ایم پی ایزکوشوکازکے علاوہ مزید کوئی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے، ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جا رہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، ایسا نظام کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس با اختیار بلدیاتی نظام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں