خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھا رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں