وفاقی وزارت پیٹرولیم اورسوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ترتیب دی جانے والی نئی حکمت عملی کے تحت صارفین کو اب صرف چند گھنٹے گیس ملا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت گھریلو صارفین کو صبح ساڑے پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
نئی حکمت عملی کے تحت دن میں ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک بھی گیس گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شام چار بجے سے شب دس بجے تک بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔
سوئی ناردرن کمپنی کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کا اطلاق دسمبر سے فروری تک کے دوران کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے تیار کیے جانے والے نئے گیس شیڈول پر عمل درآمد وفاقی کابینہ کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔