لاہور میں یوم آزادی والےدن گریٹر اقبال پارک(مینار پاکستان) میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بےلباس کرنےکےکیس میں گرفتار 3 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس نے مزید 3گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور ملزمان کی شناخت پریڈکے لیے استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی درخواست قبول کرتے ہوئےتینوں ملزمان کو شناخت پریڈ پرجیل بھیج دیا۔
خیال رہےکہ اب تک 147 افراد کی شناخت پریڈکا حکم دیا جاچکا ہے، شناخت پریڈ کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نےگریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے معاملے پرکمیشن بنانے اور بے قصور افرادکی رہائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر خارج کردی۔
اُدھر سیشن عدالت نے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔