قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے عام آدمی کے کچن کا بجٹ دوگنا ہو گیا ہے۔
حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر سالانہ مزید 400 ارب سود کی اضافی ادائیگی لاد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نجی شعبے کو 100 ارب روپے سود کی مد میں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ حماقت در حماقت کر کے مہنگائی اور روپے کی بے قدری کو نہیں روکا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا۔