حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کے مزید سیکڑوں افراد رہا کرنے کا حکم

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید ایک ہزار افراد رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر مزید افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک دن کے دوران دو مرحلوں میں 1860 افراد رہا کرنے کا حکم دیاگیا، جن افراد کےخلاف مقدمات نہیں انہیں رہا کیاجارہاہے۔

اس سے قبل پنجاب بھر سے گرفتار 860 افراد کو رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں