حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نیپرا نے حکومت کی جانب سے طے شدہ نرخوں کی منظوری دے دی ہے، سستی بجلی یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک فراہم کی جائے گی۔
حکومتی اعلان کے مطابق رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 11 روپے 37 پیسے کم دی گئی ہے جس کے بعد فی یونٹ نرخ 12.96 روپے ہو گیا ہے۔ ان میں 300 یا اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین شامل ہیں۔
اسی طرح کمرشل صارفین کے لیے 12.96 روپے فی یونٹ نرخ طے کیا گیا ہے، پیک آورز میں رہائشی اور کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ 12.96 روپے ہو گا۔
یہ سہولت پورے پاکستان کے صارفین کے لیے ہو گی جس میں کے الیکٹرک بھی شامل ہے۔
اس سے قبل حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا نرخ 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
سستی بجلی کے اس پیکج سے صرف گھریلو اور کمرشل صارفین سمیت جنرل سروسز کے شعبے فائدہ اٹھا سکیں گے۔