لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام لانچ کردیا۔
اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی لانچنگ تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔
"سکول جانیوالے بچوں کیلئے دودھ پروگرام" کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت
@RajaYassirPTI @UVAS_Official pic.twitter.com/lYGcCv48Mo— Hasnain Dreshak (@HasnainDreshak) December 21, 2021
تقریب سے خطاب کے دوران حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پرقابوپانے کے لیے حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تقریب سے راجہ یاسر ہمایوں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔