حکومت نے احساس کفالت کی رقم 12 ہزار سے بڑھاکر 13ہزار کردی

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کی رقم 12 ہزار سے بڑھاکر 13ہزار کردی ہے، اہل خواتین احساس کفالت کی رقم لینے جائیں تو گن کر پورے 13 ہزار لیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزد دکاندار خواتین کی رقم نہیں کاٹ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں