وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے اور ملک میں بادشاہت نہیں ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے مظاہرین واپس جائیں اور راستے کھول دیں جبکہ سیاسی تحریک چلانا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ ہم نے کلاشنکوف پر بازار بند نہیں کرائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی تحریک اور پرتشدد جماعتوں میں فرق ہوتا ہے اور سیاسی جماعتوں کو ایسے موقع پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔ حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ذریعے اصلاحات کی کوشش کی لیکن اپوزیشن اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلح گروپ کو ٹیک اوور نہیں کرنے دینا ہے۔